مہاراشٹر29اکتوبر(ایجنسی) مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں پٹاخوں کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے تقریبا 150 دکانیں جل کر خاک ہو گئی ہیں. وہیں اس واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد 10 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی مشقت جاری ہے لیکن آگ پر قابو نہیں پایا گیا ہے.
عملہ کے ساتھ عام لوگ بھی آگ بجھانے کے کام میں مدد کر رہے ہیں. اس واقعہ میں لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہو گیا ہے. ابھی تک اس واقعہ میں
کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے. آگ اتنی شدید ہے کہ پورے علاقے میں دھوئیں کا غبار پھیل گیا ہے.
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ ارد گرد کی دکانوں میں بھی پھیل گئی. اس کی زد میں تقریبا 150 دکانیں آئی ہے.
عینی شاہدین کر کہنا ہے کہ آتش زنی کے واقعہ سے آس پاس کھڑے گاڑیاں بھی جل کر خاک ہو گئے ہیں.